نواز شریف پارلیمنٹ اوردیگرکی عزت نہیں کرتے،ان کی بھی کوئی عزت نہیں کرے گا:بلاول بھٹو

نواز شریف پارلیمنٹ اوردیگرکی عزت نہیں کرتے،ان کی بھی کوئی عزت نہیں کرے گا:بلاول بھٹو
کیپشن: سکرین شاٹ

ملتان:چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ میاں صاحب ساری زندگی کسی کے اشاروں پر چلتے رہے،نواز شریف پارلیمنٹ اوردیگرکی عزت نہیں کرتے،ان کی بھی کوئی عزت نہیں کرے گا۔

ملتان میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کے بہنوئی وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پر تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے سابق وزیراعظم نواز شریف پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ڈکٹیشن پر چلتی رہی ہے،نواز شریف کوبی بی کیخلاف سازش کے وقت ووٹ کی عزت یاد نہ آئی ، نواز شریف پارلیمنٹ اوردیگرکی عزت نہیں کریں گے توانکی بھی نہیں ہوگی،کسی دوسری جماعت سے اتحاد نہیں کریں گے الیکشن لڑیں گے اور انشاءاللہ جیتیں گے۔

چیئرمین پی پی نے کہا کہ کراچی میں بجلی کی فراہمی وفاق کی ذمہ داری ہے ، وفاق کانمایندہ کہتا ہے بل نہیں دیتے توبجلی نہیں دیں گے،آپ بجلی کب دے رہے ہو؟ بجلی بھی نہیں دیتے ہیں اور اووربلنگ بھی کرتے ہیں،کراچی میں بجلی کا مسئلہ ہے،بجلی وفاق کی ذمے داری ہے،میاں صاحب نے ایم کیوایم کےساتھ ملکر کے ای ایس سی کوپرائیویٹائزکیا جبکہ چیف جسٹس صاحب سے کافی امیدیں ہیں اور امید ہے کہ چیف جسٹس قانون کے مطابق انصاف دلائیں گے۔

بلاو ل بھٹو نے مزید کہا کہ پیپلزپارٹی وفاقی اور نظریاتی جماعت ہے،جمہوریت میں ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کر تاہے،12،12گھنٹے بجلی نہیں دیتے اوربل مانگتے ہیں،کسی دوسری جماعت نے عوام کیلئے کچھ نہیں کیا،6لاکھ خاندانوں کو سندھ میں غربت سے نکالا،جمہوریت میں ہر ادارہ اپنی حدود میں کام کر تاہے،سوئی سدرن کے الیکٹرک کوبجلی پیداوار کیلئے گیس نہیں دے جارہی،سندھ واحدصوبہ ہے جوسب سے زیادہ بجلی پیداوار کیلئے کام کررہاہے.

ن لیگ اور پی ٹی آئی نے عوام کیلئے کیا کیا؟سندھ حکومت10سال سے غربت کے خاتمے پر پروگرام چلا رہی ہے ،پچھلے10سال جیسی جمہوریت چلی پہلے ایسا نہیں ہوا۔چیئرمین پی پی پی کا کہنا تھا کہ مید ہے اپوزیشن لیڈراوروزیراعظم نگراں وزیراعظم پراتفاق کرلیں گے۔