سینئر ہوں یا جونیئرز کسی کی جانب سے سہل پسندی برداشت نہیں کی جائے گی، مکی آرتھر

سینئر ہوں یا جونیئرز کسی کی جانب سے سہل پسندی برداشت نہیں کی جائے گی، مکی آرتھر
کیپشن: فوٹو: بشکریہ کرک بز

لاہور: قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا ہے کہ دورہ برطانیہ ایک نیا چیلنج ہے جس کو قبول کرتے ہوئے اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہوگا،سینئر ہوں یا جونیئرز کسی کی جانب سے سہل پسندی برداشت نہیں کی جائے گی، سب کو اپنی 100 فیصد صلاحیتوں کا اظہار کرنا ہوگا۔
تفصیلات کے مطابق دورہ آئرلینڈ و انگلینڈ کیلئے لاہور میں تربیتی کیمپ کا اختتام ہو گیا، کیمپ کے اختتام پر کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کوچ نے چیمپئنز ٹرافی کی فتح کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر بھرپور توجہ اور محنت کے ساتھ میچز میں کم سے کم غلطیاں کی جائیں تو مضبوط حریفوں کو بھی زیر کرنا ناممکن نہیں۔ اس موقع پر بولنگ کوچ اظہر محمود نے کہا کہ انگلینڈ میں کارکردگی دکھانے کیلیے کنڈیشنز کو جلد سمجھنے اور ہمت سے کام لینے کی ضرورت ہوتی ہے، غیر ضروری دباو سے بچنے کا ایک ہی طریقہ ہے کہ حاضر دماغی سے حریف کی کمزوریوں کیخلاف اپنی طاقت کا استعمال کریں۔
ذرائع کے مطابق اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کو ا?ج شام 7 بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں اکٹھے ہونے کی ہدایت دی گئی ہے، ایئرپورٹ روانگی رات 12 بجے ہوگی، حساس ٹور کو پیش نظر رکھتے ہوئے ٹیم کو اینٹی کرپشن لیکچر میں غیر ضروری سرگرمیوں اور منفی عناصر سے دور رہنے کی بھی ہدایت دی جائے گی۔