کراچی : چھٹی کے روز بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ، شہری سکھ کا سانس نہ لے سکے

کراچی : چھٹی کے روز بھی بجلی کی لوڈ شیڈنگ جاری ، شہری سکھ کا سانس نہ لے سکے
کیپشن: image by facebook

کراچی : شہر قائد کے باسی چھٹی کے روز بھی سکھ کا سانس نہ لے پائے ، طویل لوڈ شیڈنگ کے ساتھ پانی بحران نے اہلیان کراچی کا جینا محال کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق بجلی آتی بعد میں ہے جاتی پہلے ہے ، شہری سراپا احتجاج بن گئے ، سندھ سرکار اور وفاق ایک دوسرے پر الزام تراشی میں مصروف ہیں ، عوام کا کوئی پرسان حال نہیں۔

لوڈ شیڈنگ کا عذاب کسی صورت تھمنے کا نام نہیں لے رہا ، بجلی نا ہونے کی وجہ سے عوام کی چھٹی کا مزہ کرکرہ ہوگیا ،12 ،12 گھنٹے کی غیر اعلانیہ لوڈ شیدنگ نے شہریوں کو پریشانی میں مبتلا کر دیا۔

بجلی بند ہونے سے پانی بھی نایاب ہوگیا ، اورنگی ٹاون ،کورنگی ،سائیٹ ناظم آباد ، لیاقت آباد اور گارڈن سمیت مختلف علاقوں میں غیراعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے پانی کی قلت پیدا ہوگئی۔

دوسری جانب لوڈ شیڈنگ کے معاملے پر سندھ حکومت اور وفاق ایک دوسرے پر بلیم گیم میں مصروف ہیں لیکن خمیازہ شہر قائد کے باسی بھگت رہے ہیں۔