چیف جسٹس کے استفسار پر پراجیکٹ آفیسر نے اورنج ٹرین منصوبے کی تکمیل کی تاریخ بتا دی

چیف جسٹس کے استفسار پر پراجیکٹ آفیسر نے اورنج ٹرین منصوبے کی تکمیل کی تاریخ بتا دی
کیپشن: image by facebook

اسلام آباد:اورنج ٹرین کیس میں پراجیکٹ آفیسر سبطین فضل عظیم نے بتا دیا کہ منصوبہ 25 مئی تک مکمل کر لیں گے۔

تفصیلات کے مطابق اورنج ٹرین منصوبے کے پراجیکٹ آفیسر سبطین فضل عظیم نے سپریم کورٹ میں بتا دیا کہ منصوبے کو 25 مئی تک مکمل کر لیں گے ۔

سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کے استفسار پر پراجیکٹ آفیسر سبطین فضل عظیم نے بتا دیا

چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ نگران حکومت سے قیام سے پہلے منصوبہ مکمل کرنا حکومت کے اپنے مفاد میں ہے۔

انھوں نے پراجیکٹ آفیسر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آُپ 25 نہ سہی 30 مئی تک ہی منصوبے کو مکمل کر لیں۔