سینیٹ کی طرح منڈیاں عام انتخابات میں لگ گئیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں:سراج الحق

سینیٹ کی طرح منڈیاں عام انتخابات میں لگ گئیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں:سراج الحق
کیپشن: image by facebook

مردان:امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کے چند خانزادوں اور شاہ زادوں نے پورا ملک یرغما ل بنا رکھا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مردان میں دو روزہ اجتماع عام سے خطاب میں امیر جماعت اسلامی برس پڑے ، انھوں نے کہا کہ مردان میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سینیٹ کی طرح منڈیاں عام انتخابات میں لگ گئیں تو الیکشن کا کوئی فائدہ نہیں۔

سراج الحق نے کہا کہ الیکشن کمشنر سینیٹرز کو بلا کر حلف لے لیں خرید و فروخت میں ملوث ممبران کو نا اہل بھی کریں ، مرکزی حکومت نے پانچ سال میں عوام کے مفاد کے لئے کچھ نہیں کیا۔

انھوں نے کہا کہ اسلام آباد کسی کے باپ کا جاگیر نہیں ، اس پر سیکولر لوگوں سے زیادہ اسلام پسندوں کا حق ، ملک کے چند خان زادوں اور شاہ زادوں نے پورا ملک یرغمال ہے۔

سراج الحق نے کہا کہ حکومت فوج کی ہو یا جمہوریت کی وہ بھیس بدل کر براجمان ، سینیٹ میں خرید و فروخت ۔منڈیاں عام انتخابات کا کوئی فائدہ نہیں ، الیکشن کمشنر حلف نا اہل کریں۔

انھوں نے کہا کہ سودی نظام نے معیشت کا بیڑا غرق کر دیا ہے ، یہی وجہ ہے کہ آج ملک میں اربوں کی کرپشن ہو رہی ہے ، ستر سالوں میں ایک دفعہ دن بھی اسلام کی حکومت نہیں آئی۔