یہ ممکن نہیں کہ میں ن لیگ میں چلی جاوں، فردوس عاشق اعوان

یہ ممکن نہیں کہ میں ن لیگ میں چلی جاوں، فردوس عاشق اعوان
کیپشن: فوٹو: فائل

سیالکوٹ: سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی کی رہنما ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے ن لیگ میں شمولیت کا امکان مسترد کرتے ہوئے خبروں کو بے بنیاد قرار دے دیا۔
ایک انٹرویو میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے سیاسی تابوت میں کیل ٹھوکنے کے لیے دن رات حلقہ میں محنت کر رہی ہوں، تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے ن لیگ کی عوام دشمن پالیسی اور ملک دشمن اقدامات اور بیڈ گورننس کو ہر سطح پر اجاگر کیا، یہ ممکن نہیں کہ میں ن لیگ میں چلی جاو¿ ں اور اس کے ساتھ سیاسی رفاقت رکھوں۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے پاکستان کے تمام اداروں کو گھر کی لونڈی سمجھ رکھا ہے،ن لیگ ہمیشہ عدلیہ اور قومی و سلامتی اداروں کے خلاف سازش کرتی رہی ہے۔
فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ ن لیگ کے ساتھ میرا نظریہ اور سوچ نہیں ملتی اس پارٹی نے سیاست کو روزگار اور کاروبار سمجھا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی کارکن ہوتے ہوئے کیسے ممکن ہے کہ میں مافیا کا حصہ بنوں، میرے سیاسی حریف اور ن لیگ میرے خلاف سازشیں کر رہی ہے۔
یادر رہے کہ گزشتہ روز خبر کر رہی تھی کہ فردوس عاشق آنے والے دنوں میں شہباز شریف سے ملاقات کر کے ن لیگ میں شمولیت اختیار کریں گی مگر آج انہوں نے خود سامنے آکر اس امکان کو مسترد کر دیا ہے۔