سندھ گیمز میں تمغوں کی دوڑ کراچی نے جیت لی

سندھ گیمز میں تمغوں کی دوڑ کراچی نے جیت لی
image by faca book

کراچی : سندھ گیمز میں تمغوں کی دوڑ کراچی نے جیت لی ، حیدرآباد کی دوسری پوزیشن رہی، کھلاڑیوں کے بعد وزیراعلیٰ اور وزیر کھیل میں رسہ کشی ہوئی ۔


تفصیلات کے مطابق تمغوں کی دوڑ میں ٹوٹتے بنتے ریکارڈز ، کراچی ایک بار پھر بازی لے گیا۔کراچی نے 126 طلائی ،36 چاندی اور 16 کانسی کے میڈل جیتے ،  حیدرآباد نے 15 گولڈ میڈل سمیت 122 تمغے جیتے۔

سکھر کی تیسری پوزیشن رہی ، ارباب تنولی بہترین مرد ایتھلیٹ ، عشا خان بہترین خاتون ایتھلیٹ قرار پائیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا گیمز بھرپور محنت کا نتیجہ ہیں ، غلطیوں پر ایکشن لیا گیا ، آخر میں وزیراعلی اور صوبائی وزیر کھیل میں رسہ کشی ہوئی ، وزیر کھیل کی ٹیم بازی لے گئی۔