کراچی، گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد

کراچی، گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں برآمد
خاتون کے شوہر نے بتایا کہ وہ برگر لینے باہر گیا تھا اور واپس آیا تو گھر میں لاشیں دیکھیں۔۔۔۔۔۔۔فائل فوٹو

کراچی: کراچی کے علاقے گلشن بہار غوثیہ چوک میں گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں۔ریسکیو ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں غوثیہ چوک کے قریب گھر سے ماں اور 2 بچوں کی لاشیں ملی ہیں جنہیں تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے۔


پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کے شوہر نے بتایا کہ وہ برگر لینے باہر گیا تھا اور واپس آیا تو گھر میں لاشیں دیکھیں۔

پولیس حکام کے مطابق خاتون کا شوہر درزی ہے جسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔