چودھری نثار اور آرمی چیف کی ملاقات کی جھوٹی خبر،پاک فوج کا انگریزی اخبار سے معافی مانگنے کا مطالبہ

چودھری نثار اور آرمی چیف کی ملاقات کی جھوٹی خبر،پاک فوج کا انگریزی اخبار سے معافی مانگنے کا مطالبہ

راولپنڈی:سابق وزیر داخلہ چودھری نثار اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے درمیان ملاقات کی جھوٹی خبر شائع کرنے پر آئی ایس پی آر کی جانب سے اخبار بزنس ریکارڈر سے معافی مانگنے کا مطالبہ کردیا گیا ہے۔


تفصیلات کے مطابق قومی انگریزی اخبار بزنس ریکارڈر نے خبر شائع کی تھی کہ چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور سابق وزیرداخلہ چودھری نثار علی خان کے درمیان ملاقات ہوئی ہے۔

بزنس ریکارڈر نے یہ خبر بھی شائع کی تھی کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بیرون ملک سیاسی ملاقاتیں ہوئی ہیں۔تاہم معلوم ہو اہے کہ آئی ایس پی آر نے جھوٹی خبروں کا نوٹس لے لیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے اخبار بزنس ریکارڈر کو نوٹس جاری کیا ہے کہ جھوٹی خبروں کی اشاعت پر معافی مانگی جائے۔

اگر اخبار نے معافی نہ مانگی تواخبار بزنس ریکارڈرکیخلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ بتایا گیا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی بیرون ملک سیاسی ملاقات کی خبر بھی جھوٹی ہے۔