کراچی سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع

کراچی سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع

کراچی : کراچی سے پشاور پہنچنے والی پی آئی اے کی پرواز میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ائیر لائن پی آئی اے کی پرواز پی کے 305 کراچی سے پشاور پہنچی تو طیارے میں بم کی اطلاع موصول ہوئی۔ طیارے کے اڑان بھرنے کے بعد بم کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی۔ ذرائع کے مطابق پائلٹ نے لینڈنگ سے قبل کنٹرول ٹاور کو آگاہ کر دیا تھا۔

لینڈنگ کے بعد طیارے کو رن وے سے دور کھڑا کر کے مسافروں کو طیارے سے آف لوڈ کیا گیا۔ طیارے میں سوار تمام مسافر محفوظ ہیں۔

سکیورٹی فورسز نے طیارے کو گھیرے میں لے لیا گیا جبکہ بم کی موجودگی کی اطلاع پر بم ڈسپوزل سکواڈ کو بھی طلب کیا گیا جو طیارے میں بم یا کسی دھماکہ خیز مواد کی سرچنگ میں مصروف ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ بم ڈسپوزل اسکواڈ طیارے کے کارگو ایریا کو سرچ کر رہا ہے۔