پشاور: پولیو ویکسین کے ری ایکشن کا الزام، مشتعل افراد نے اسپتال کو آگ لگا دی

پشاور: پولیو ویکسین کے ری ایکشن کا الزام، مشتعل افراد نے اسپتال کو آگ لگا دی
پولیو ویکسین سے ری ایکشن ہو ہی نہیں سکتا، کوآرڈینیٹر ای پی آئی۔۔۔۔۔فوٹو/ نیو نیوز

پشاور: پشاور کے علاقے ماشو خیل اسپتال میں علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کیا اور اسپتال میں توڑ پھوڑ کی۔ مشتعل افراد نے اسپتال کا مین گین توڑ دیا جب کہ بنیادی مرکز صحت کی عمارت کو آگ لگا دی۔


ترجمان حیات آباد میڈیکل کمپلیکس کا کہنا ہےکہ بچوں کی حالت تشویشناک نہیں ہے اور بچوں کو قے اور سر چکرانے کی شکایت ہے۔

دوسری جانب کوآرڈینیٹر ای پی آئی کامران آفریدی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیو ویکسین سے ری ایکشن ہو ہی نہیں سکتا۔ ویکسین زائد المعیاد بھی نہیں ہے اور تمام بچوں کی حالت نارمل ہے۔

کامران آفریدی نے کہا کہ ڈاکٹرز کے مطابق بھی پولیو ویکسین سے ری ایکشن نہیں ہوا۔ ماشوخیل میں بچوں کو پولیو قطرے پلانے سے کچھ انکاری والدین بھی ہیں۔ بچوں کی حالت کسی اور وجہ سے خراب ہوئی ہو گی۔