کترینہ کیف اور اکشے کمار نئی فلم ایک ساتھ نظر آئیں گے

کترینہ کیف اور اکشے کمار نئی فلم ایک ساتھ نظر آئیں گے
کیپشن: بشکریہ انسٹاگرام

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ایک طویل عرصے کے بعد  فلم ’سوریاونشی‘ میں اکشے کمار کے ساتھ نظر آئیں گی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ،کترینہ کیف نے کرن جوہر کی نئی فلم ’سوریاونشی‘ سائن کی ہے جس میں وہ معروف اداکار اکشے کمار کے مقابل کام کریں گی۔

حال ہی میں ہدایتکار کرن جوہر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک تصویر شئیر کی جس میں وہ روہت شیٹھی،اکشے کمار اور کترینہ کیف کے ساتھ کھڑے ہیں،اس فلم میں کترینہ سوریا ونشی جبکہ اکشے کمار ویر سورونشی کا کردار ادا کرتے ہوئے نظر آئیں گے۔

e7e04161e822ae51bdab032d0d8499f4

اس سے قبل بھی اکشے کمار اور کترینہ کیف ویلکم،سنگھ از کنگ اور نمستے لندن جیسی سپر ہٹ فلموں میں اکٹھے کام کر چکے ہیں۔

یادر ہے کہ نئی فلم 2020 میں عیدالفطر کے موقع پرریلیز کی جائے گی۔