نیب گردی سے ڈرنے والے نہیں ، احتجاج کیا تو حکومت کو لگ پتہ جائے گا:بلاول بھٹو

نیب گردی سے ڈرنے والے نہیں ، احتجاج کیا تو حکومت کو لگ پتہ جائے گا:بلاول بھٹو
کیپشن: image by facebook

کراچی : پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر ہم نے احتجاج کیا تو حکومت کو لگ پتہ جائے گا ، شہید محترمہ بھٹو کو بھی ملک دشمن کہا گیا ۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نیب گردی سے ڈرنے والے نہیں ہیں ، حکومت کی غریب کش پالیسیوں کو اسی طرح بے نقاب کرتے رہیں گے۔

انھوں نے کہا کہ بجلی ، گیس ، پٹرول کے بعد ادویات بھی مہنگی کر دی گئی ہیں ، وزرا کو نکالنے پر سلیکٹڈ وزیراعظم اپنی ناکامی نہیں چھپا سکتے ہیں۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ غریب عوامی مہنگائی کے سونامی میں ڈوپ رہے ہیں ، حکومت کی غریب دشمن پالیسیوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے ۔