دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کیساتھ ہیں : مہوش حیات

دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکن عوام کیساتھ ہیں : مہوش حیات
کیپشن: image by facebook

کراچی : پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے سری لنکا میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹوئیٹر اپنے پیغام میں انھوں نے کہا کہ ہم پاکستان میں درجنوں مرتبہ دہشتگردی کا شکار ہوتے رہے ہیں ، ہم جانتے ہیں کہ معصوم جانوں کے ضائع کا دکھ کیا ہوتا ہے ۔

کی معروف اداکارہ مہوش حیات نے حال ہی میں سری لنکا میں ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا کوئی مذہب نہیں ہوتا ہے۔

انھوں نے کہا کہ ہم دکھ کی اس گھڑی میں سری لنکا کے عوام کیساتھ ہے ، دہشتگردی ایک پاگل پن کا نام ہے جس کو اب ختم ہونا چاہئے۔