مسلم لیگ ن کی عظمیٰ بخاری نے حکومت کیخلاف احتجاج میں گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے

مسلم لیگ ن کی عظمیٰ بخاری نے حکومت کیخلاف احتجاج میں گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے
کیپشن: image by facebook

لاہور : مسلم لیگ ن کی ماہر قانون عظمیٰ بخاری حکومت کیخلاف احتجاج مہنگا پڑ گیا ، وزیراعظم عمران خان کیخلاف نعرے بازی کے دوران عظمیٰ بخاری نے گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے ۔

تفصیلات کے مطبق مسلم لیگ ن کی ماہر قانون عظمیٰ بخاری کو حکومت کیخلاف احتجاج مہنگا پڑ گیا ، عظمیٰ بخاری نے احتجاج کے دوران گو عمران گو کی بجائے گو نواز گو کے نعرے لگا دیئے ۔

احتجاج میں شریک تمام افراد عظمیٰ بخاری کے اس نعرے پر قہقے لگانے لگ گئے ، احتجاج کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر بھی خوب وائرل ہو رہی ہے۔ کارکنوں کی جانب سے یاد دہانی کے بعد عظمیٰ بخاری نے گو عمران گو کے نعرے لگانے شروع کر دیئے۔