پاک ایران سرحد کو امن اوردوستی کامقام بنایا جائے گا، وزیراعظم کےدورہ ایران کا اعلامیہ جاری

پاک ایران سرحد کو امن اوردوستی کامقام بنایا جائے گا، وزیراعظم کےدورہ ایران کا اعلامیہ جاری
کیپشن: File Photo

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کےدورہ ایران کےاختتام پرمشترکہ اعلامیہ جاری ، دونوں ممالک کاباہمی احترام کی بنیادپرتعلقات کومستحکم بنانےکاعزم۔ 

وزیراعظم عمران خان کے دورہ ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا ، اعلامیے کے مطابق  دونوں ممالک کاباہمی احترام کی بنیادپرتعلقات کومستحکم بنانےکے عزم کا اعادہ کیا گیا ہے۔  دوطرفہ معاہدوں پرجلد عملدرآمد کی اہمیت پربھی غورکیاگیا جبکہ  پاک ایران سرحد کو امن اوردوستی کامقام بنانےپراتفاق کیا گیا ۔

اعلامیے میں پاک ایران سیاسی،فوجی اورسیکیورٹی حکام کےوفودکےتبادلےاور دہشتگردی،اسمگلنگ،منشیات،منی لانڈرنگ جیسےسنگین جرائم کومل کرروکنےپراتفاق کیا گیا ۔ پاک ایران  خصوصی سلامتی کمیٹی کااجلاس جون میں اسلام آبادمیں منعقدکرنےکافیصلہ کیا گیا جبکہ مشترکہ قونصلرکمیشن کااجلاس رواں سال منعقد ہو گا۔  کمیشن میں دونوں ممالک کےعوام کوسفرکی بہترسہولیات دینے کے امور زیر غور آئیں گے۔ 

اعلامیہ می بتایا گیا کہ صوبہ سیستان اوربلوچستان کےدرمیان رابطوں کوفروغ دیا جائے گا ۔  نئےسرحدی راستے مارکیٹس بنائی جائیں گیں۔ سرحدی امورکےاعلیٰ سطح کمیشن کااجلاس آئندہ ماہ اسلام آباد کروایا جائے گا۔  تعلیمی،سیاحتی،ثقافتی اورتعلیمی شعبوں اور باہمی تجارت کو فروغ دینے کا فیصلہ ہو ا ہے۔