کوئٹہ دھماکا،جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

کوئٹہ دھماکا،جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی
کیپشن: کوئٹہ دھماکا،جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی
سورس: file

کوئٹہ : کوئٹہ میں زرغون روڈ پر نجی ہوٹل کی پارکنگ میں دھماکے سے جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ 12 افراد زخمی ہیں۔دھماکے سے گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

نیو نیوز کے مطابق دھماکا خیز مواد گاڑی میں نصب تھا۔ 3زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔وزیر دخلہ بلوچستان کا کہنا ہے کہ دھماکے کی ہرپہلو سے تحقیقات کرائیں گے۔سکیورٹی ہائی الرٹ تھی، ایسے دھماکوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق کوئٹہ دھماکے میں 40سے 50کلو دھماکا خیز مواد استعمال ہوا ۔کوئٹہ کے ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ ہے۔

وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دھماکے میں پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے۔ شرپسند عناصر امن تباہ کرنا چاہتےہیں۔ دہشتگرد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔  چیف سیکرٹری اور آئی جی بلوچستان سے رپورٹ طلب کی ہے