لندن میں ٹیکسی میں خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش 

لندن میں ٹیکسی میں خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش 
کیپشن: لندن میں ٹیکسی میں خاتون کے ہاں بیٹی کی پیدائش 
سورس: file

لندن:پاکستان جیسے ترقی پذیر ممالک میں تو آپ نے سنا ہوگا کہ بچے رکشوں یا ٹیکسیوں میں پیدا ہوتے ہیں لیکن ایسا صرف ترقی پذیر ممالک میں نہیں ہوتا ترقی یافتہ ممالک میں بھی صورتحال ایسی ہی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کے دار الحکومت لندن میں ایک خاتون نے ہسپتال جاتے ہوئے ٹیکسی میں ہی بچے کو جنم دیدیا ۔شمالی لندن کے ہسپتال کا خاتون کے گھر سے صرف 8 منٹ کا فاصلہ تھا۔

ہسپتال کے گیٹ پر پہنچتے ہی خاتون کے ہاں بچی پیداہوگئی جس کا ابھی نام نہیں رکھا گیا۔بچی کی پیدائش کے بعد زچہ کاکہناتھا کہ مجھے بالکل ہوش نہیں تھا کہ میں بچی کو جنم دے رہی ہوں۔

انھوں نے کہا کہ بچے کی متوقع پیدائش کا وقت عام طورپر ماں کے ذہن میں ہوتا ہے اور وہ اس کیلئے پہلے ہی تیارہوتی ہے ۔ میرے حساب سے ابھی بچی کی پیدائش میں 3 دن باقی تھے۔

خاتون کا کہنا ہے کہ بچی کو جنم دینے کے بعد بھی میرا جسم کم وبیش ایک گھنٹے تک لرزتا رہا۔ بچی کوجنم دینے کے اگلے دن میں نے اوبر ایپ کے ذریعے اوبر ڈرائیور سے رابطہ کرکے اس سے کہاکہ میں نے آپ کی گاڑی خراب کردی تھی کیا اس کی صفائی کیلئے میں ادائیگی کروں لیکن اس نے خوشدلی سے کہا کہ نہیں نہیں آپ کو مبارک ہو۔