چینی سکینڈل تحقیقات، وزیر آب پاشی محسن لغاری طلب

چینی سکینڈل تحقیقات، وزیر آب پاشی محسن لغاری طلب
کیپشن: چینی سکینڈل تحقیقات، وزیر آب پاشی محسن لغاری طلب
سورس: file

اسلام آباد: شوگر اسکینڈل میں ایک اور اہم پیشرفت ہوئی ہے۔‎ نیب راولپنڈی نے وزیر آب پاشی  پنجاب محسن لغاری کو بھی طلب کر لیاہے۔محسن لغاری کو چار مئی کے روز تفتیشی ٹیم کے سامنے پیشی کی ہدایت   کی  گئی  ہے۔

نیو نیوز کے مطابق ‎‎نیب کی  مشترکہ تحقیقاتی  ٹیم  محسن لغاری سے تفتیش کرے گی۔ انھیں  2018اور2019میں شوگر پر دی جانیوالی سبسڈی کا ریکارڈ بھی لانے کی ہدایت کی ہے۔نیب نے سابق صوبائی وزیر خوراک سمیع اللہ چودھری اور میاں اسلم کو بھی 4 مئی کو  طلب کر رکھا ہے۔ 

دوسری طرف صوبائی وزیر صنعت و تجارت پنجاب میاں اسلم اقبال کا موقف سامنے آ گیاان کا کہناتھا کہ نیب راولپنڈی کی طرف سے شوگر سکینڈل میں طلبی کا کوئی نوٹس نہیں ملا۔ چینی کی قیمتوں کے تعین اور شوگر سکینڈل سے میرا کوئی لینا دینا نہیں ہے  اگر نیب کا کوئی نوٹس ملا تو ضرور وضاحت دوں گا ۔