مریخ خلائی مشن نے آکسیجن کا پہلا سیمپل نکال لیا 

مریخ خلائی مشن نے آکسیجن کا پہلا سیمپل نکال لیا 

نیویارک : ناسا کو مریخ پر زندگی کی تلاش میں اہم ترین کامیابی ملی ہے ۔ناسا نے کہا ہے کہ اسکے خلائی مشن نے مریخ سے آکسیجن کا پہلا نمونہ نکال لیا ہے ۔ 

ناسا کے مطابق مریخ ٌر بھیجے گئے پرسیویرنس مشن نے پہلی مرتبہ سرخ سیارے سے کاربن ڈائی آکسائیڈ کا نمونہ حاصل کرکے اسے خصوصی آلات کے ذریعے آکسیجن میں تبدیل کیا ہے ۔ 

ناسا کی اس کامیابی کے بعد مستقبل میں مریخ پر زندگی گزارنے کو ممکن بنانے کے لیے مزید تجربات کی راہ ہموار ہوگئی ہے ۔ 

کاربن ڈائی آکسائیڈ کو آکسیجن گیس میں تبدیل کرنے سے وہاں جانے والے خلابازوں کو بھی مدد مل سکتی ہےاور ساتھ ہی ساتھ راکٹ کے لیے واپسی کا ایندھن بھی سکتا ہے ۔ 

اس کامیابی کے بعد نئے آلے جسے موکسی کا نام دیا گیا ہے کی مدد سے خلا باز کے گرد کاربن ڈائی آکسائیڈ کو آکسیجن میں بدلنے کا تجربہ کیا جائیگا۔ موکسی نامی آلہ الیکٹر ولیس کا استعمال کرکے کاربن ڈائی آکسائیڈ کے مالیکیولز سے آکسیجن کو الگ کرتاہے ۔

واضح رہے کہ مریخ پر پچانوے فیصد کاربن ڈائی آکسائیڈ اور باقی پانچ گیسیں ہیں جبکہ آکسیجن کی مقدار ناہونے کے برابر زیرو پوائنٹ فیصد ہے ۔

ابتدائی تجربے میں ’موکسی‘ نے پانچ گرام آکسیجن بنائی ہے اور ایک خلا باز اس سے دس منٹ سانس لے سکتا ہے۔ ناسا نے اس ضمن میں کہا ہے کہ اگرچہ یہ معمولی سی مقدار ہے لیکن اس سے معلوم ہوگیا ہے کہ مستقبل میں کسی اور سیارے پر انسان کا سانس لینا ممکن ہوسکے گا۔