شاہد خاقان عباسی کیلئے ایک اور مشکل، نیب نے 26 اپریل کو طلب کرلیا

شاہد خاقان عباسی کیلئے ایک اور مشکل، نیب نے 26 اپریل کو طلب کرلیا
کیپشن: شاہد خاقان عباسی کیلئے ایک اور مشکل، نیب نے 26 اپریل کو طلب کرلیا
سورس: file

راولپنڈی: نیب راولپنڈی نے سابق وزیراعظم  شاہد خاقان عباسی کے خلاف نئی انکوائری شروع کردی ہے۔ نیب نے شاہد خاقان عباسی کو پاکستان پیٹرولیم کے سابق ایم ڈی وامق بخاری کی بھرتی میں طلب کرلیا۔

نیو نیوز کے مطابق شاہد خاقان عباسی کو 26 اپریل کو ریکارڈ کے ساتھ نیب راولپنڈی طلب کیا گیا ۔ نیب نے پی پی ایل میں میگا کرپشن  اور وامق بخاری کی غیر قانونی بھرتی کا نوٹس لیا تھا۔

واضح نیب سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے خلاف ایل این جی ریفرنس کی تحقیقات کر رہا ہے۔ کیس احتساب عدالت اسلام آباد میں ہے جس کی آج بھی سماعت ہوئی ۔شاہد خاقان عباسی  بھی پیش ہوئے ۔ان کے وکیل کورونا ہونے کی وجہ سے عدالت میں پیش نہ ہوسکے۔