پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس 26 اپریل کو طلب 

پی ڈی ایم کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس 26 اپریل کو طلب 
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

اسلام آباد: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کی سٹیرنگ کمیٹی کا اجلاس 26 اپریل کو اسلام آباد میں طلب کرلیا گیا ہے جس میں ملکی سیاسی صورتحال پر مشاورت کی جائے گی۔ 
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے اہم اجلاس پیر کی شام اپنی رہائش گاہ میں طلب کر لیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں ناصرف ملکی سیاسی صورت حال پر بات چیت ہو گی بلکہ حکومت مخالف احتجاجی تحریک پر بھی مشاورت کی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کو دعوت نہیں دی گئی۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی اور اے این پی کے بغیر حکومت مخالف تحریک پر مشاورت ہوگی اور عید الفطر کے بعد لانگ مارچ کے حوالے سے بھی غور ہو گا۔