شہباز شریف کی رہائی 23 اپریل کو متوقع

شہباز شریف کی رہائی 23 اپریل کو متوقع
سورس: فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد شہباز شریف کی رہائی کیلئے ضمانتی مچلکے عدالتی وقت ختم ہونے کی وجہ سے جمع نہ ہو سکے جس کے باعث ان کی رہائی 23 اپریل جمعہ کے روز متوقع ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے3 رکنی بینچ نے جسٹس سرفراز ڈوگر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے منی لانڈرنگ کیس میں شہباز شریف کی درخواست ضمانت متفقہ طور پرمنظور کی اور انہیں 50,50 لاکھ روپے کے دو ضمانتی مچلکوں کے عوض رہا کرانے کا حکم دیا۔
عدالتی وقت ختم ہونے کے باعث آج ضمانتی مچلکے جمع نہ ہوسکے جس کی وجہ سے شہباز شریف کی رہائی اب23 اپریل کو ہونے کا امکان ہے، شہباز شریف کی رہائی کی روبکار ملنے پر جیل سپرنٹنڈنٹ دستخط کریں گے۔ 
ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے قیدیوں والے رجسٹر پر انگوٹھوں کے نشانات اور دستخط لئے جائیں گے اور اس کے بعد ہی ان کی رہائی ممکن ہو سکے گی۔