رانا ثنا اللہ نے بھی ایک بڑی سازش بے نقاب کر دی 

رانا ثنا اللہ نے بھی ایک بڑی سازش بے نقاب کر دی 

 اسلام آباد :وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے بھی ایک بڑی سازش بے نقاب کرتے ہوئے کہا  2018میں ایک ایک حلقہ میں تحریک انصاف کیلئے سہولت کاری کی گئی ،جس کے بعد ہی عمران خان کو اقتدار ملا ۔

وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا  کہ تحریک انصاف کے رہنما جب الیکشن میں جائیں گے تو لوگ جوتے ماریں گے ،عمران خان کا بیانیہ دو چار جلسوں میں تو چل جائیگا مگر زیادہ دیر نہیں چلے گا،شیخ رشیدلوگوں کو اکسا رہے ہیں ، بڑے بڑے سکینڈل سامنے آئیں گے ، کسی کو بغیر ثبوت اور عدالت کے احکامات کے بغیر گرفتار نہیں کئے جائینگے ۔

انہوں نے کہاکہ اقتدار میں آنے سے پہلے یہ کیا کیا باتیں کرتے تھے ؟، اب عوام کو کیا جواب دینگے ۔ یہ لاہور ، کراچی اور پشاور میں جلسہ کر کے تماشا کر سکتے ہیں مگر جب حلقوں میں ووٹ کیلئے جائیں گے تو لگ پتہ چل جائیگا ۔ عمران خان کا بیانیہ سوشل میڈیا پر ہوسکتا ہے ؟ یہ بیانیہ کسی طورپر نہیں بن سکتا ۔

ایک سوال پر انہوں نے کہاکہ عمران خان نے بڑے بڑے ڈاکے مارے ہیں ، رنگ روڈ والا سکینڈل ، توشہ خانہ والا معاملہ سامنے آئے گا ، کسی کو بغیر ثبوت اور عدالت کے احکامات کے بغیر گرفتار نہیں کرینگے ۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ حالات انتہائی برے ہیں مگر یہ ہمارا ملک ہے اور اسے ہم نے ہی سنبھالنا ہے ۔