وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

وزیراعظم کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس آج ہو گا جس میں وفاقی وزراءاور تینوں سروسز چیفس شرکت کریں گے۔ 
تفصیلات کے مطابق شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد یہ قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہے جو آج دوپہر 2 بجے وزیراعظم آفس میں ہو گا جس میں مبینہ دھمکی آمیز خط کا جائزہ لیا جائے گا۔ 
شہباز شریف کے وزیراعظم بننے کے بعد یہ قومی سلامتی کمیٹی کا پہلا اجلاس ہے جبکہ اس سے قبل قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس سابق وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہوا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ منگل کو وزیراعظم سے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ملاقات کی تھی جس میں قومی سلامتی سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

مصنف کے بارے میں