ڈالر ایک ہفتے میں واپس پرانی سطح پر جا پہنچا

ڈالر ایک ہفتے میں واپس پرانی سطح پر جا پہنچا

کراچی: روپے کی قدر میں استحکام عارضی ثابت ہوا، ڈالر ایک ہفتے میں واپس پرانی سطح پر جا پہنچا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی روپے کی قدر میں کمی اور ڈالر کی قیمتوں میں اضافے  کا سلسلہ جاری ہے، ڈالر 6 دن میں 6 روپے مہنگا ہو گیا۔ آج بھی  انٹربینک میں ڈالر53  پیسے مزید مہنگا ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹربینک ٹریڈنگ میں ڈالر 187.50 روپے کا ہوگیا، ڈالر چھ روزمیں 5.95 روپے  مہنگا ہوا۔ ڈالر 16 اپریل کو 181.55 روپے پر بند ہوا.

واضح رہے کہ انٹربینک ٹریڈنگ میں ڈالر کی قیمت گزشتہ روز ہی  187 روپے سے اوپر چلی گئی تھی، ڈالر 1 روپے 28 پیسے مہنگا ہونے کے بعدقیمت187 روپے 20 پیسے پر پہنچ گئی تھی۔

ادھر پاکستان اسٹاک مارکیٹ  میں کاروبار کے آغاز پر مثبت رجحان ہے۔

مصنف کے بارے میں