اسلام آباد ہائیکورٹ: عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ

 اسلام آباد ہائیکورٹ: عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ

اسلام آباد: چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ نے عدالتی کارروائی کی لائیو اسٹریمنگ کا فیصلہ کر لیا۔


اسلام آباد ہائیکورٹ کے آئی ٹی ڈپارٹمنٹ نے چیف جسٹس اطہر من اللہ کی کورٹ میں لائیو اسٹریمنگ کے لیے سسٹم نصب کر دیا ہے۔ٹرائل کے طور پر آج سے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کی عدالت کی کارروائی کو محدود پیمانے پر براہ راست دکھایا جائے گا۔ٹرائل کی کامیابی کے بعد ویب سائٹ پر کوئی بھی لائیو عدالتی کارروائی دیکھ سکے گا۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ  اطہر من اللہ نے لائیو اسٹریمنگ پر ہائیکورٹ رپورٹرز سے تجاویز طلب کر لی ہیں  جبکہ اسلام آباد ہائی کورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کو اس سلسلے میں تعاون کی ہدایت کی ہے۔

مصنف کے بارے میں