مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی راہ ہموار ،قانون میں تبدیلی 

مریم نواز کی بیرون ملک روانگی کی راہ ہموار ،قانون میں تبدیلی 

اسلام آباد:وفاقی کابینہ کے ہونے والے اجلاس میں ای سی ایل قوانین میں تبدیلی کی منظوری دیدی گئی ،اب ای سی ایل میں جس شہری کے نام کو 120 دن گزر جائیں، وہ نام خود بخود ڈیلیٹ ہو جائے گا,اس طرح ای سی ایل قوانین میں تبدیلی کے بعد مریم نواز کے بیرون ملک جانے کی راہ بھی ہموار ہو جائے گی ۔

وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے ای سی ایل قوانین میں تبدیلی کی منظوری دے دی ہے  جس کے تحت اگر کسی شہری کے نام کو 120 دن گزر جائیں تو اس کا نام خود بخود ختم ہو جائیگا ،حکومت کے پاس ثبوت ہوں تو مزید 90 دن نام ای سی ایل میں ڈال سکتی ہے۔

رانا ثنا اللہ نے پریس بریفنگ کے دوران کہا ملکی سلامتی کیلئے خطرہ سمجھے جانے والوں پر اس کا اطلاق نہیں ہو گا،اس وقت 40363 لوگوں کا نام ای سی ایل میں ہے،اس قانون میں تبدیلی کے بعد ان تمام لوگوں کو فائدہ ہو گا ،نئے قواعد پر 30 دن کے اندر عملدرآمد ہو جائے گا،تقریبا تین ہزار لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکل جائیں گے۔

رانا ثنااللہ کا کہنا تھابلیک لسٹ پر بھی نظر ثانی کا فیصلہ کیا گیا ہے،جیسے ہی کوئی فیصلہ  ہوگا  اس سے آگاہ کیا جائے گا،ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا اللہ نے کہا جب ایک رولز بن گیا وہ کسی ایک کیلئے نہیں بنا، سب کیلئے بنا ہے،جس کو بھی 4ماہ ہو گئے ہیں ان کا نام نکل جائیگا۔