شہباز حکومت کیخلاف ایم کیوا یم نےاحتجاج کی دھمکی دیدی

شہباز حکومت کیخلاف ایم کیوا یم نےاحتجاج کی دھمکی دیدی

 کراچی:موجودہ حکومت کی اتحادی جماعت متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) نے  معاہدوں پر عمل درآمد نہ ہونے کی صورت میں احتجاج کی دھمکی دے دی۔

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما عامرخان نے کہا ہے کہ معاہدوں پرعمل نہ ہوا توسڑکوں پراحتجاج کریں گے،انہوں  نے کہا کہ حالیہ دنوں میں پی ٹی آئی سے علیحدگی کے بعد 2معاہدے کیے، شہبازشریف، مولانا، بلاول ، اخترمینگل اور بی اے پی نے معاہدے پردستخط کیے، اب یہ معاہدے سے بھاگ نہیں سکتے۔

انہوں نے کہا کہ اپنے حق سے دستبردارنہیں ہوں گے، معاہدوں پرعمل نہ ہوا توسڑکوں پراحتجاج کریں گے، پی ٹی آئی کی کارکردگی کسی کوبتانے کی ضرورت نہیں۔