اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے فیصل آباد سے منحرف رکن قومی اسمبلی راجہ ریاض احمد خان نے سابق وزیر اعظم عمران خان پر سنگین الزامات لگا دیے ہیں۔
ہم نے راجہ ریاض نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تحریک انصاف حکومت کے پہلے سال میں ہی سارا گورکھ دھندہ سمجھ لیاتھا اور اسی وقت فارورڈ بلاک بنایاتھا۔
ہم نے PTI حکومت کےپہلے سال میں ہی سارا گورکھ دھندہ سمجھ لیاتھا اور اسی وقت فارورڈ بلاک بنایاتھا
— 𝐑𝐚𝐣𝐚 𝐑𝐢𝐚𝐳 𝐀𝐡𝐚𝐦𝐝 (@RajaRiazMNA) April 22, 2022
جہانگیر صاحب ترین نے مجھے اور @KhwajaSherazMNA کو کہا تھا آپ شریف لوگ ہیں، یہ آپ کو زنانے لڑکے پیش کرکے اکسائیں گے پھر آپ کو ان کے ذریعے بلیک میل کریں گے آپ الگ ہوجائیں۔
یہی ہو رہا تھا https://t.co/2CTu3fUfTN
انہوں نے دعویٰ کیا کہ جہانگیر ترین صاحب نے مجھے اور خواجہ شیراز کو کہا تھا آپ شریف لوگ ہیں ۔ یہ آپ کو زنانے لڑکے پیش کرکے اکسائیں گے پھر آپ کو ان کے ذریعے بلیک میل کریں گے آپ الگ ہوجائیں۔
راجہ ریاض نے مزید کہا کہ آپ میری بات کی تصدیق رکن قومی اسمبلی خواجہ شیراز سے کر سکتے ہیں۔