وزیر اعظم نے عید کی نماز لاہور میں ادا کی

وزیر اعظم نے عید کی نماز لاہور میں ادا کی
سورس: file

لاہور: وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے عید الفطر 2023 کی نماز لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر ادا کی۔

وزیرِ اعظم نے عید کی نماز کے بعد پاکستان کے امن، سلامتی، ترقی و خوشحالی کیلئے دعائیں کیں۔ وزیرِ اعظم نے کشمیری اور فلسطینی بہن بھائیوں کی آزادی اور پوری امت مسلمہ کیلئے دعا کی۔

وزیرِ اعظم نے پاکستانی سیلاب متاثرین اور ترکیہ اور شام کے زلزلہ متاثرین کیلئے بھی دعائیں کیں۔وزیرِ اعظم نے عید کی نماز کے بعد لوگوں کو عید کی مبارکباد دی۔

مصنف کے بارے میں