پلوامہ ڈرامہ بے نقاب کیوں کیا؟ مودی نے گورنر ستیہ پال کے خلاف کارروائی شروع کردی

پلوامہ ڈرامہ بے نقاب کیوں کیا؟ مودی نے گورنر ستیہ پال کے خلاف کارروائی شروع کردی
سورس: file

نئی دہلی: مودی آمریت نے دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا منہ کالا کر دیا ہے، مخالفین کی آوازیں دبانے میں بے شرمی کے سارے بھارتی ریکارڈ ٹوٹنے لگے، پلوامہ ڈرامہ کی حقیقت کھولنے والے سابق گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال ملک انتقامی کارروائی کا نیا نشانہ بن گئے ہیں اور ستیہ پال ملک کو سی بی آئی نے پرانے کیس میں طلب کر لیا ہے۔ 

تازہ ترین میڈیا رپورٹس اور تجزیہ کاروں کے مطابق ستیہ پال کو پلوامہ ڈرامہ بے نقاب کرنے پر سبق سکھانے کے لئے سی بی آئی متحرک ہوئی ہے، کچھ ہی دن قبل سابق گورنر جموں و کشمیر ستیہ پال ملک نے مودی حکومت پر خدشات اور خطرات کا اظہار کیا تھا۔

 ستیہ پال نے انکشاف کیا تھا کہ مودی انہیں حملے کے بارے بات کرنے سے روکتے تھے، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر اجیت دوول بھی ستیہ پال کو پلوامہ حملے پر بحث سے منع کرتے آئے ہیں۔

مصنف کے بارے میں