جماعت اسلامی نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

جماعت اسلامی نے لانگ مارچ کا اعلان کر دیا

اسلام آباد: جماعت اسلامی نے عید کے بعد سڑکوں پر آنے کا اعلان کر دیا۔ امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ 12 ستمبر کو کرپشن کے خلاف لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ کے پی کے میں بھی احتساب کا نظام آئیڈیل نہیں اور احتساب کے لئے ملک بھر میں جامع نظام قائم کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ 12 ستمبر کو کرپشن کے خلاف لاہور سے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کریں گے جبکہ 62، 63 کا اطلاق ججز بیوروکریٹس اور جرنیلوں پر بھی کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا کہنا تھا کہ شریف خاندان نے احتساب عدالت میں پیش نہ ہو کر یہ ثابت کر دیا کہ ان کے ہاتھ صاف نہیں اور 62، 63 کی شقوں کو تبدیل کرنے کی کوشش کی گئی تو بھرپور مخالفت کریں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں