لاہور میں دہشت گردی کا شدید خطرہ، پنجاب حکومت نے وارننگ جاری کر دی

لاہور میں دہشت گردی کا شدید خطرہ، پنجاب حکومت نے وارننگ جاری کر دی

لاہور: صوبائی دارالحکومت لاہور میں دہشتگردی کا شدید خطرہ موجود ہے جس کے لئے پنجاب حکومت نے وارننگ جاری کر دی۔ جاری کردہ الرٹ کے مطابق پاکستان مخالف غیر ملکی دشمن انٹیلی جنس ایجنسیز مصروف مارکیٹوں، عوامی مقامات اور اہم شخصیات کو نشانہ بنا سکتی ہیں۔ مال روڈ پر اہم سرکاری عمارات اور بڑے ہوٹل بھی دہشت گردوں کا نشانہ بن سکتے ہیں۔

ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو سخت سکیورٹی انتظامات کرنے کی ہدایات کی گئی ہے۔ ہائی کورٹ کے باہر وکلاء کا احتجاج بھی جاری ہے جس کے بعد پولیس کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔

اینٹی رائٹ یونٹ کے اہلکاروں کو صبح 5 بجے ہائی کورٹ کے باہر تعینات کر دیا گیا ۔ پولیس لائنز سے اینٹی رائٹ یونٹ کے 400 اہلکاروں کو ہائی کورٹ ڈیوٹی پر بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا جبکہ اینٹی رائٹ یونٹ کے 500 سے زائد اہلکار پولیس لائنز میں ہی الرٹ رہیں گے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں