اب معلوم ہو سکےگا کہ فیس بُک پر آپ کو "ان فرینڈ "کس نے کیا ؟

اب معلوم ہو سکےگا کہ فیس بُک پر آپ کو

اسلام آباد: اکثر یہ سوال ذہن میںگردش کرتاہے کہ فیس بک پر جب کوئیدوست " ان فرینڈ" کردے تو اس کا کیسے پتہ چلے؟ ہمیں تو تب ہی پتہ چلتا ہے جب ایک دوست کی دوبارہ فرینڈ ریکوئسٹ آتی ہے ۔مگر  اب  "who Deleted me" (ہُو ڈیلیٹڈ می ) نامی ایک نئی ایپ نے اس مشکل کو حل کر دیا ہے  ، اب یہ ایپ آپ کو یہ بتائے گی کہ کس نے آپ کو ان فرینڈکیاہے۔

فیس بک ،انسٹاگرام اور ٹویٹرکے مقابلے میں زیادہ محفوظ ہے اور فیس بک کمپنی کوئی ایسا فیچر نہیں دیتی اور نہ ہی  دینا چاہتی ہے جس سے یہ پتہ چلے سکے  کہ آپ کو کس نے ان فرینڈ کیا ہے۔

‘ ہو ڈیلیٹڈ می’ پہلی  ایپ نہیں ہے جو ان فرینڈ کرنے والے لوگوں کی فہرست بتاتی ہو۔لیکن گزشتہ ہفتے لانچ ہونے کے بعد سے کافی توجہ کا مرکز ہے۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ یہ کیسے معلوم ہوگا کہ کس نے آپ کو فیس بک ، ٹوئٹر اور انسٹاگرام پر ان فالوڈیا بلاک کیا ہے۔

ایپ کو استعمال کرنے کا طریقہ کچھ یوں ہے:

سب سے پہلےایپ  آئی او ایس یا کروم ایکس ٹینشن کیلئے ڈاؤن لوڈ کریں۔

ایپ کے ذریعے فیس بک لاگ ان کریں۔

یہ دیکھنے کیلئے کہ ایپ انسٹال کرنے کے بعد کس نے آپ کو ڈیلیٹ کیا ہے ایپ پر’شو می ہو’کا بٹن ڈبائیں۔ ایپ آپ کو یہ بھی بتائے گی فیس بک پر آپ کے کون سے نئے دوست بنے ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔