ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کے حکم کیخلاف وکلاء کی ملک گیر ہڑتال جاری

ملتان بار کے صدر کی گرفتاری کے حکم کیخلاف وکلاء کی ملک گیر ہڑتال جاری

لاہور: قانون کا کھلواڑ کرنے والے آج بھی قانون شکنی پر بضد ہیں جبکہ دھرنا دینے اور مال روڈ پر ریلی نکالنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں۔ وکلا ء کی لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہڑتال جاری ہے۔ لاہور ہائیکورٹ کو نو گو ایریا قرار دیتے ہوئے سکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

رینجرز اور پولیس کی اضافی نفری  بھی تعینات کر دی گئی اور چیف جسٹس کی عدالت کو جانے والے تمام راستے بند کر دیئے گئے۔ لاہور ہائیکورٹ بار کی کال پر مکمل ہڑتال ہے اور کوئی بھی وکیل عدالت میں پیش نہیں ہو رہا جس سے سائلین کو سخت پریشانی کا سامنا ہے۔

کوئٹہ سمیت بلوچستان کے دیگر شہروں میں عدالتی امور کا مکمل بائیکاٹ کیا جا رہا ہے اور کوئی بھی وکیل عدالتوں میں پیش نہیں ہو رہا۔ کراچی میں وکلا کی جزوی ہڑتال جاری ہے تاہم سندھ ہائیکورٹ سمیت دیگر عدالتوں میں وکلا پیش ہو رہے ہیں اور مقدمات کی سماعت معمول کے مطابق جاری ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں