اٹلی اور یونان کو دہشت گرد حملوں کا خدشہ

اٹلی اور یونان کو دہشت گرد حملوں کا خدشہ

روم : اٹلی اور یونان کی حکومتوں نے یورپ کے دیگر ملکوں کی طرح اپنے اپنے ملک میں دہشت گردانہ حملوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ارنا نیوز کے مطابق اٹلی کے وزیر اعظم پاولو جینٹیلونی نے اپنے ملک میں ممکنہ دہشت گرد حملوں کے بارے میں سخت تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ اٹلی سمیت دنیا کا کوئی بھی ملک خود کو دہشت گردی کے خطرات کے مقابلے میں محفوظ تصور نہیں کرسکتا۔

یونان کے پبلک سکیورٹی کے وزیر نیکوس ٹوسکاس نے بھی کہا ہے کہ یونان میں انتہاءپسندانہ حملوں کے امکان کو مسترد نہیں کیا جاسکتا۔انہوں نے یہ بات زور دے کر کہی کہ مشرق وسطی کے آشوب زدہ علاقے میں امن و استحکام کے قیام کے بغیر دہشت گردی کے بیخ کنی ممکن نہیں ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کا مسئلہ اور سکیورٹی خدشات کا معاملہ یورپی ملکوں کی سب سے بڑی مشکل میں تبدیل ہوگیا ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں