دوبارہ گرم کیے گئے چاول کتنے خطرناک ہوتےہیں ؟ ماہرین نے اہم انکشاف کر دیا

دوبارہ گرم کیے گئے چاول کتنے خطرناک ہوتےہیں ؟ ماہرین نے اہم انکشاف کر دیا

اسلام آباد: ماہرین کے مطابق چاول کا شمار ان کھانوں میں  ہوتا ہے جن پر جراثیم بآسانی اور جلد اثر انداز ہو جاتے ہیں۔ ماہرین کا کہناہے کہ چاول کی خاصیت ہوتی ہے کہ اگر اس کو بچا کر رکھ دیا  جائے اور بعد میں درست  درجہ حرارت کے اندر نہ رکھا جائے تو یہ جلد خراب ہو جاتے ہیں  اور پھر جب ایسے چاول بعد میں آپ استعمال کرتے ہیں تو آپ کی صحت ان چاولوں کی بدولت شدید متاثر ہو جاتی ہے۔  لہٰذا چاولوں کیلئے یہ بات لازمی ہے کہ ان کو درست درجہ حرارت میں رکھا جائے۔ 

تحقیق کے بعد محققین کا کہنا تھا کہ کھانا بننے کے بعد اس میں سے تمام تر جراثیم ختم نہیں ہو جاتے  بلکہ کچھ جرا ثیم مسلسل  موجود رہتے ہیں  جو بعد میں  فوڈ پوائزنگ اور دیگر اقسام کی بیماریوں کا سبب بنتے ہیں ۔   نارتھ کیلیفورنیا اسٹیٹ یونیورسٹی  کے فوڈ اسپیشلسٹ ڈاکٹر بنجمین کا کہنا تھا کہ  سوکھے چاولوں میں  مرض کیلئے جراثیم موجود رہتے ہیں۔ 

لہذا تحقیق کے بعد یہ بات واضح ہوئی ہے کہ سوکھے چاول اور دیگر کھانے کی اشیاء کا تازہ ہونا انتہائی ضروری ہے ۔ اور اگر یہ کھانا تازہ نہیں تو کم  از کم اس کو بہتر درجہ حرارت میں رکھنا بھی انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔