شمالی کوریا مزید کوئی اشتعال انگیزی نہ کرے، جنوبی کوریا

شمالی کوریا مزید کوئی اشتعال انگیزی نہ کرے، جنوبی کوریا

سیول :ایشیا کے دو ملکوں نے پورے براعظم کا امن خطرے میں ڈال دیا تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر مون جے اِن نے شمالی کوریا پر زور دیا ہے کہ وہ ان کے ملک اور امریکا کی مشترکہ فوجی مشقوں کو جواز بناتے ہوئے کوئی اشتعال انگیز اقدام نہ کرے۔ جنوبی کوریا کے نشریاتی ادارے کے مطابق جنوبی کوریا کے صدر نے کابینہ اجلاس میں واضح کیا کہ امریکا اور جنوبی کوریا کی سالانہ مشترکہ مشقیں دفاعی نوعیت کی ہیں اور ان کا مقصد جزیرہ نما کوریا میں فوجی کشیدگی بڑھانا نہیں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شمالی کوریا کے بار بار کیے جانے والے اشتعال انگیز اقدامات کے سبب یہ مشترکہ مشقیں باقاعدگی سے کی جاتی ہیں۔یو ایس پیسیفک کمانڈ کے ایڈمرل ہیری ہیرس اور یو ایس اسٹریٹیجک کمانڈ کے جنرل جان ہائیٹن نے گزشتہ پیر کو ان مشقوں کا معائنہ بھی کیا ہے اور سیﺅل کے قریب ایک فضائی اڈے میں نیوز کانفرنس متوقع ہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں