ٹرمپ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان دشمنی کی آگ کو ہوا دے رہے ہیں

ٹرمپ دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان دشمنی کی آگ کو ہوا دے رہے ہیں

واشنگٹن :امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کو دہشت گرد وں کی پناہ گاہ قرار دیا ہے اور بھارت کو زور دیا ہے کہ وہ افغانستان میں اپنا کر دار بڑھائے، امریکی صدر نے بھارت کو افغانستان میں معاشی اور ترقیاتی کاموں میں کردار بڑھانے پر زور دیا ہے۔

تجزہ نگاروں کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ جنوبی ایشیا کی دو ایٹمی طاقتوں کے درمیان دشمنی کو ہوا دے رہے ہیں۔امریکی صدر نے اپنی تقریر میں اسلام آباد کو تنبیہ کی وہ دہشتگرد وں کے خلا ف کاروائی کرے اور ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی حکومت شدت پسندی کو ختم کرنے کے لیے

اقدمات نہیں اُٹھا رہی ہے۔

امریکہ اب دہشگردوں کی پناگاہوں پر ہر گز خاموش نہیں بیٹھے گا جو کہ خطے اور بیرونی دنیا کے لیے خطر ہ بن رہے ہیں ٹرمپ نے اپنی تقریر میں مزید کہا کہ اس ملک سے کوئی شراکت دار قائم نہیں رہ سکتی جو دہشت گردوں کو پناہ دیتا ہو۔

امریکا افغانستاں کے معاملے پربھارت سے اسڑاٹیجک تعاون میں اضافہ چاہتا ہے ،واشنگٹن نے نئی دہلی کوافغانستان میں معاشی اور ترقیاتی کاموں میں مزید کام کرنے کی دعوت دی ہے۔

تجزیہ نگاروں کے مطابق ٹرمپ کے ریمارکس کے بعد دہشتگردی کی کاروائیوں میں اضافہ ہو سکتا ہے۔یاد رہے امریکی کے سٹیٹ ڈیپارنمٹ کے مطابق2016میں پاکستان734 دہشتگردی کے حملے ہوئے جبکہ بھارت میں 927اور افغانستان میں1340دہشتگردی کے واقعات پیش آئے۔