معروف بھارتی اداکارہ وزن بڑھنے کے باعث شدید تنقید کا شکار

معروف بھارتی اداکارہ وزن بڑھنے کے باعث شدید تنقید کا شکار

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ نرگس فخر ی آج کل  و زن بڑھنے کے باعث شدید تنقید کا شکار ہو رہی ہیں۔ انہوں نےگزشتہ ماہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ کے ذریعے خود ہی اپنے چاہنے والوں کو بتا یا تھا کہ ان کا وزن 40 پاؤنڈبڑھ گیا ہے جس کے بعد ان کو شدید تنقید کا سامنا کر نا پڑا۔
اس حوالے سے اداکارہ کا کہنا ہے کہ میں کسی بھی قسم کی تنقید کو خود پر اثر انداز نہیں ہونے دیتی ہوں، جب میں فلموں میں کام نہیں کر رہی ہوتی تو وہ خود کو سکون میں رکھتی ہوں اوروزن کم کرنے یا ایسی کسی بھی چیز پر توجہ نہیں دیتی ہوں۔


نرگس فخری نے کہا کہ لوگوں کا تو کام ہے تبصرے کرنا لیکن میں تنقید کا نشانہ بنانے والوں کے حوالے سے ذرا بھی فکرنہیں کرتی ہیں بلکہ ایسے لوگوں کو نظر اندازکرنا پسند کرتی ہوں۔