امام کعبہ کا مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی قیام گاہ کا دورہ

امام کعبہ کا مکہ مکرمہ میں پاکستانی عازمین حج کی قیام گاہ کا دورہ

مکہ مکرمہ:امام کعبہ شیخ فیصل الغزاوی نے مکہ مکرمہ میں بھاتھا قریش میں اس عمارت کا دورہ کیا جہاں پاکستانی عازمین مقیم ہیں انہوں نے مناسک حج اور انکی اہمیت پر روشنی ڈالی۔


اس موقع پر اپنے خطاب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں نبی اکرم حضرت محمد ۖ کی تعلیمات کی روشنی میں مناسک حج ادا کرنے چاہئیں۔ امام کعبہ نے کہا کہ حج کا سفر ہمیں آخرت کے سفر کی یاد بھی دلاتا ہے۔ اس موقع پر امام کعبہ نے مسلمانوں کی خوشحالی کیلئے دعا بھی کی۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں