ملتان بار کے صدر شیر زمان کی فوری گرفتاری ٹل گئی

ملتان بار کے صدر شیر زمان کی فوری گرفتاری ٹل گئی

 لاہور: چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس منصور علی شاہ کی سربراہی میں لارجر بینچ نے ملتان بار کے صدر اور دیگر کے خلاف کیس کی سماعت کی۔ پولیس کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ صدر ملتان بار شیر زمان قریشی اور دیگر کی گرفتاری کے لیے متعدد مقامات پر چھاپے مارے گئے۔


شیر زمان گزشتہ روز ملتان ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن کے اجلاس میں بھی شریک ہوئے لیکن وہاں انہیں گرفتار کرنا ممکن نہ تھا۔ پولیس کے مطابق اجلاس کے بعد شیر زمان موٹر سائیکل پر بیٹھ کر چلے گئے لہذا گرفتاری کے لیے مزید مہلت دی جائے۔

لارجر بینچ نے آر پی او ملتان کو عدالتی حکم پر عمل درآمد کا حکم دیتے ہوئے کیس کی مزید سماعت آٹھ ستمبرتک ملتوی کر دی۔ عدالتی کارروائی سے قبل وکلاء احاطہ عدالت میں جمع ہو کر نعرے بازی بھی کرتے رہے۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں