اکشے کمارکی فلم میں ہریتک روشن کے انگوٹھوں کا مذاق ،راکیش روشن کارد عمل سامنے آگیا

اکشے کمارکی فلم میں ہریتک روشن کے انگوٹھوں کا مذاق ،راکیش روشن کارد عمل سامنے آگیا

ممبئی: اکشے کمار کی فلم "ٹوائلٹ ایک پریم کی کتھا" میں ہر تیک روشن  کے دو انگوٹھوں کا مذاق بنایا گیا تھا۔ فلم میں ہریتک روشن کے انگوٹھوں پر کئے جا نے والے مذاق  پر اب   ہریتک روشن کے والد راکیش روشن کارد عمل سامنے آگیا ہے۔
راکیش روشن نےبھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے ہریتک روشن کے دو انگوٹھوں کے مذاق کو سنجیدگی سے نہیں لیا بلکہ مجھےفلم "ٹوائلٹ ایک پریم کی کتھا"بہت پسند آئی ہے اورمیں نے اکشے کمار کو فون بھی کیا تھا تاکہ میں ان کو فلم کی کامیابی پر مبارکباد ے سکوں اور ان کی بہترین کارگردگی پر ان کو  سراہ سکوں ۔
تاہم اکشے کمار مصروفیت کے باعث ان کا فون نہ اٹھا سکےتو راکیش روشن نے فلم کےڈائریکٹر کو فون کر کے فلم کی تعریف کی اور فلم کی کامیابی پر ان کو مبارکباد بھی دی۔