ایم کیو ایم پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس، بڑی جماعتوں نے بائیکاٹ کر دیا

ایم کیو ایم پاکستان کی آل پارٹیز کانفرنس، بڑی جماعتوں نے بائیکاٹ کر دیا

کراچی: پیپلز پارٹی، پاکستان تحریک انصاف، جماعت اسلامی، عوامی نیشنل پارٹی، ق لیگ، جے یو آئی (ف) نے ایم کیو ایم پاکستان کی اے پی سی کا بائیکاٹ کر دیا ہے۔ مسلم لیگ کے دھڑے فنکشنل لیگ اور سندھ کی قوم پرست جماعتوں نے بھی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اے پی سی میں شرکت نہ کرنے والی جماعتوں کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے کانفرنس کا ایجنڈا سامنے نہیں آیا جس کے باعث کانفرنس میں شرکت نہیں کر رہے۔ تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے۔ مسلم لیگ (ن) نے ایم کیوایم کی کل جماعتی کانفرنس میں شرکت کا اعلان کیا  تھا  تاہم بعد میں ان کی جانب سے بھی اس کانفرنس کا بائیکاٹ کر دیا گیا۔ 

دوسری جانب اس پر ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا ہے کہ یہ کانفرنس ان کی طرف سے پاکستان کے مختلف سیاسی معاملات پر ایک کوشش تھی اس میں شرکت نہ کرنا ان جماعتوں کا حق ہے لیکن اپنی کوشش جاری رکھیں گے۔

یاد رہے گزشتہ روز ایم کیو ایم کے وفود نے سیاسی جماعتوں کو آج ہونے والی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ پاک سرزمین پارٹی اور ایم کیو ایم حقیقی سمیت بیشتر جماعتوں نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کی تھی۔

 نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں