امریکا اپنی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنے کی کوششیں کر رہا ہے، عمران خان

امریکا اپنی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنے کی کوششیں کر رہا ہے، عمران خان

اسلام آباد: عمران خان نے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے نئی افغان پالیسی جاری کرنے اور اس میں پاکستان پر الزام تراشیوں پر اپنے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا یہ پاکستانی حکومت کی لیے ایک سبق ہے کبھی ڈالروں کے لیے دوسروں کی جنگیں نہیں لڑنی چاہیے۔ الزام تراشی کی نئی قسط سے پاکستان کو ناقابل فراموش سبق حاصل کرنا چاہیے اور پاکستان کو سیکھ لینا چاہیے کہ ڈالروں کے عوض پرائی جنگ کو کبھی اپنے آنگن تک نہیں لانا چاہیے۔


عمران خان نے کہا کہ کشمیر میں سر اٹھاتی مزاحمت خود بھارت کی ناکام عسکری حکمت عملی کا نتیجہ ہے لیکن بھارت کشمیر میں اپنی ناکامی کا ذمہ دار پاکستان کو ٹھہراتا ہے اسی طرح امریکا بھی ناکامیوں کا بوجھ پاکستان پر ڈالنے کی کوششیں کر رہا ہے کیونکہ دہائیوں سے نافذ ناکام افغان پالیسی حقیقت میں امریکی مایوسی کا سبب ہے۔

انہوں نے کہا ہم نے امریکا کی خواہش پر افغانستان میں 2 لڑائیاں لڑیں اور 70 ہزار لوگوں نے جانوں کا نظرانہ پیش کیا۔ یہی موقع ہے کہ پاکستان امریکا کو جواب دے کہ اب ایسا نہیں چلے گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں