سی پیک منصوبے سے 60 ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملے گا ،چین

سی پیک منصوبے سے 60 ہزار پاکستانیوں کو روزگار ملے گا ،چین

اسلام آباد: چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں18ارب ڈالرمالیت کے 19منصوبوں پرکا م جاری ہے ،11منصوبے توانائی کے شعبہ سے متعلق ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت جاری منصوبوں پر پیشرفت سے دونوں ملکوں کے لئے مفیدنتائج برآمدہورہے ہیں۔ سی پیک کے تحت پاکستان میں 18 ارب ڈالرمالیت کے 19منصوبوں پرکا م جاری ہے جن میں سے 11منصوبے توانائی کے شعبہ سے متعلق ہیں۔

چین پاکستان اقتصادی راہداری کے تحت چین نے پاکستانی شہریوں کوملازمتوں کی پیشکش بھی کی ہے اور60ہزارمقامی افرادکوملازمتیں دی جارہی ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں۔