کپل شرما نےنوجوت سنگھ سدھو سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

کپل شرما نےنوجوت سنگھ سدھو سے لڑائی کی خبروں پر خاموشی توڑ دی

ممبئی: مشہور کامیڈین کپل شرما آخر کار نوجوت سنگھ سدھو سے لڑائی کی خبروں پر بو ل اٹھے۔ انہوں نےنوجوت سنگھ   سدھو سے لڑائی کی خبروں کی تردید کر تے ہوئے کہا کہ ارچنا سنگھ صرف کچھ عرصے کے لیے شو میںنوجوت سنگھ سدھو کی جگہ پر نظر آئیں گی۔


کپل شرما بھارتی میڈیا کو بتا یا کہ کوئی بھی نوجوت سنگھ سدھو کی جگہ نہیں لے سکتا اور یہ خبر صرف جھوٹ پر مبنی ہے کہ نوجوت سنگھ کپل شرما سے ناراض ہیں کیونکہ کپل شرما نےنوجوت سنگھ سدھو کی بیماری کے باعث ان کا انتظار کر نے کی بجائےان کی جگہ کسی اور کو دے دی ہے۔
کپل نے مزید یہ بھی بتا یا کہ جب میں نے سدھو پا جی اس خبر کے بارے میں پوچھا تو انہوں نے بتا یا کہ انہوں نے ایسا کچھ نہیں کہا اور وہ نہیں جانتے کہ کس نے پھلا یا ہے۔
یاد رہے کہ ماضی میں بھی اکثر ایسا ہوا ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو  کچھ عرصے کے لیے شو سے غائب رہے ، اور کپل نے اپنے انٹر ویو میں یقین دہانی کروائی ہے کہ نوجوت سنگھ سدھو جلد "کپل شرماشو" کا حصہ ہو نگے۔