ٹرمپ کی پاکستان پر تنقید،چین نے پاکستان کے دفاع کا فیصلہ کر لیا

ٹرمپ کی پاکستان پر تنقید،چین نے پاکستان کے دفاع کا فیصلہ کر لیا

بیجنگ:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پاکستان پر سخت تنقید کے بعد چینی وزارت داخلہ نے پاکستان کے حق میں بیان جاری کیا ہے جس میں چین نے پاکستان کی دہشگردی کے خلاف جنگ لڑی جانے والی جنگ میں قربانیوں تعریف کی او ر عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ پاکستان کی قربانیوں کو قد ر کی نگاہ دیکھے۔

اس سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب امریکا پاکستان میں دہشتگردوں کے محفوظ ٹھکانوں پر خاموش نہیں بیٹھے گا۔امریکا نے افغانستان میں بھارت کا کردار بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے اور اس کے ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے افغانستان کے لیے مزید چار ہزار فوجیوں منظوری بھی دے دی۔ٹرمپ نے بھارت پاکستان اور نیٹو ممالک پر زور دیا کہ وہ سولہ سال پرانے تنازع کو حل کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔اس ساری تقریر میں ٹرمپ نے پاکستان کے لیے سخت الفاظ استعمال کیے ۔

دوسری جانب امریکی صدر کے سخت بیان کے بعد چینی وزات داخلہ نے اپنا بیان جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن سٹیٹ کا کردار ادا کیا اور بے پناہ قربانیاں دیں ہیں۔چینی وزارت داخلہ نے اپنے بیان میں مزید کہا ہم سمجھتے ہیں بین الاقوامی برادری کو دہشتگردی کے خلاف لڑی جانے والی جنگ میں پاکستان کے کردار کو مثبت انداز میں دیکھنا چاہئے۔

اُن کا مزید کہنا تھا چین کے خطے میں سیکیورٹی کی صورت حال پر تحفظات ہیں اور دہشتگردی خطے میں کسی جگہ پہ ہو ہم اس کے خلاف ہیں۔