لاہور میں آئے روز دھرنے، 4 مقامات کو ریڈ زون قرار دینے کی سمری تیار

لاہور میں آئے روز دھرنے، 4 مقامات کو ریڈ زون قرار دینے کی سمری تیار

لاہور: پنجاب کے صوبائی درالحکومت میں آئے روز مظاہرے اور دھرنوں کے خلاف حکومت نے سر جوڑ لئے۔ لاہور کے 4 مقامات کو ریڈ زون قرار دینے کی سمری تیار کر لی گئی۔ مال روڑ، جی او آر ون پر دھرنا و مظاہرہ کرنے پر پابندی ہو گی۔

داخلہ ذرائع کے مطابق سی ایم ہاؤس، سول سیکرٹریٹ کے مقامات بھی ریڈ زون میں شامل ہوں گے۔ اس پر باقاعدہ عملدرآمد صوبائی کابینہ کی کمیٹی امن وامان کے اجلاس میں قرارداد کی منظوری کے بعد ہو گا۔

صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ کا کہنا ہے کہ کچھ مقامات کو ریڈ زون قرار دینے کے لئے معاملات زیر غور ہیں۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں